السلام عليكم ورحمة الله وبركاته🌺 محترم کسٹمرز! آرڈرکرنے سے پہلے اچھی طرح تسلی کر لیں ۔ کہ آپ کے پاس کون سی کمپنی کا موبائل ہے اور اسکا ماڈل نمبر کیا ہے ۔ جیساکہ (سمپل سادہ) ( پرو) (پرومکس)_ (پرو پلس)_ (پلے)۔ (ہاٹ) (نوٹ) کیونکہ اکثر حضرات کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ انکے پاس موبائل ماڈل کون سا ہے ۔ موبائل پرومکس ہوتا ہے اور آرڈر سمپل پرو میں کرتے ہیں اور بعد میں کمپلینٹ کرتے ہیں سیلر نے غلط کور بھیجا ہے حالانکہ ہم بہت احتیاط اور اچھی طرح تسلی کر کے پھر پارسل بھیجتے ہیں ہم اپنا کاروبار نہایت ایمانداری اور محنت سے چلا رہے ہیں۔ جعلی آرڈر (فیکآرڈر ) کر کے پارسل وصول نہ کرنا نہ صرف اخلاقی طور پر غلط ہے بلکہ یہ کسی کے رزق میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف بھی ہے۔ یاد رکھیں، آپ کا ایک مذاق کسی محنت کش کا بڑا مالی نقصان کر سکتا ہے۔ خدارا! صرفوہی آرڈر کریں جس کی آپ کو ضرورت ہو اور جسے آپ وصول کر سکیں۔ رزقِ حلال کمانا ایک عبادت ہے۔ جب آپ فیک آرڈر کرتے ہیں، تو سیلر کی پیکنگ، لیبر اور ڈیلیوری چارجز ضائع ہو جاتے ہیں۔ آپ کا ایک چھوٹا سا 'مذاق' کسی کے پورے دن کی کمائی کو ڈبو سکتا ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو رزقِ حلال کمانے اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
💖جزاک اللہ خیر 💖


