السلام عليكم ورحمة الله وبركاته🌺محترم کسٹمرز! ہم اپنا کاروبار نہایت ایمانداری اور محنت سے چلا رہے ہیں۔ جعلی آرڈر (فیک آرڈر ) کر کے پارسل وصول نہ کرنا نہ صرف اخلاقی طور پر غلط ہے بلکہ یہ کسی کے رزق میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف بھی ہے۔ یاد رکھیں، آپ کا ایک مذاق کسی محنت کش کا بڑا مالی نقصان کر سکتا ہے۔ خدارا! صرف وہی آرڈر کریں جس کی آپ کو ضرورت ہو اور جسے آپ وصول کر سکیں۔ رزقِ حلال کمانا ایک عبادت ہے۔ جب آپ فیک آرڈر کرتے ہیں، تو سیلر کی پیکنگ، لیبر اور ڈیلیوری چارجز ضائع ہو جاتے ہیں۔ آپ کا ایک چھوٹا سا 'مذاق' کسی کے پورے دن کی کمائی کو ڈبو سکتا ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو رزقِ حلال کمانے اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔


